میکسیکو: بے قابو ٹرک زائرین پر چڑھ دوڑا، 23 افراد ہلاک، 22 زخمی

ہفتہ 1 اگست 2015 09:13

میکسیکو سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء )میکسیکو کے شمالی قصبے مزاپیل میں ایک بے قابو ٹرک زائرین پر جا چڑھا۔ حادثے میں تئیس افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو سو سے تین سو کے درمیان زائرین ایک مذہبی تقریب کے لئے مقامی گرجا کی جانب جا رہے تھے کہ ڈمپر ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ان پر چڑھ گیا۔ حادثے میں چودہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نو افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے ڈرائیور نے پہلے ہی چلتے ٹرک سے چھلانگ لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :