حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے،افغانستان میں تدفین ، ایک سال قبل بیماری سے فوت ہوئے، طالبان کی تصدیق ، خاندان نے تصدیق نہیں کی

ہفتہ 1 اگست 2015 09:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے۔ جلال الدین حقانی کو افغانستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے جلال الدین حقانی کے انتقال کی تصدیق کردی تھی جلال الدین حقانی ایک سال قبل فوت ہوئے ۔ جلال الدین حقانی امریکہ کو انتہائی مطلوب کمانڈروں میں شامل تھے۔

جلال الدین حقانی پرکئی ڈرون حملے بھی ہوئے لیکن وہ محفوظ رہے تھے۔ ایک سال قبل بیماری سے فوت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جلال الدین حقانی کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق نہیں کی۔ جلال الدین حقانی کے دس بیٹے ہیں جن میں تین ڈرون حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ،ان کا ایک بیٹا انس حقانی اتحادی فوج کے زیر حراست ہے۔ پانچ بیٹے اب بھی افعان جہاد میں سرگرم ہیں نیٹو اور اتحادی افواج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ جن میں سراج الحق حقانی بھی شامل ہیں جن کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر مقررکی گئی ہے۔ جلال الدین حقانی کی دو بیویاں تھیں ایک کا تعلق افغانستان اور دوسری کا تعلق یمن سے تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کیلئے ملا عمر کی ہلاکت کے بعد جلال الدین کی ہلاکت سے ایک بڑادھچکا لگا ہے۔