سپر یم کورٹ ، پولیس بجٹ کے استعمال کی رپورٹ مسترد، چیف سیکریٹری سمیت متعلقہ افسران تمام دستاویزات کیساتھ آئندہ سماعت پر طلب

ہفتہ 1 اگست 2015 09:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)سپر یم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پولیس بجٹ کے استعمال کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت متعلقہ افسران کوتمام دستاویزات کیساتھ آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دے دیا، سماعت4 اگست تک ملتوی کردی گئی۔سپر یم کورٹ کے ریمارکس کے مطابق رپورٹ میں پرانی چیزیں دوہرائی گئی ہیں۔

آئی جی رپورٹ کے مطابق پولیس کوگزشتہ سال215ملین کابجٹ ملااور75 ملین کا ضمنی بجٹ ملا، جس میں سے 12 ملین خرچ نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے ضلع وار مقدمات کے اندراج اور فی مقدمہ اخراجات کے سوال پر آئی جی کا کہنا تھا کہ کراچی کے اعداد و شمار میرے پاس نہیں ہے۔عدالت نے کہا کے پولیس میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کا کوئی نظام موجود نہیں،ملزمان گرفتار ہوتے ہے لیکن غیر معیاری تفتیش کے باعث رہا ہوجاتے ہے اور الزام عدالتوں پر آتا ہے۔

جسٹس امیر ہانی نے آئی جی غلام حیدر جمالی سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کے آئی جی بننے کے بعد کرپشن میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ تین رکنی بینچ نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری فنانس اور دیگر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو 4 اگست تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :