پنجاب حکومت کا معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 1 اگست 2015 09:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بارہ سو روپے ماہوار دئیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق خدمت کارڈ سکیم آئندہ ماہ چودہ اگست سے شروع ہو گی پہلے مرحلے میں ساٹھ ہزار افراد کو خدمت کارڈ جاری ہونگے ۔جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کوخدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کارڈ جاری کرنے سے قبل معذور افراد کامیڈیکل ٹیسٹ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ہو گا خدمت کارڈ رکھنے والے اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم نکلوا سکیں گے۔رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیو میٹرک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے خدمت کارڈ سکیم میں ایک سال سے پانچ سال تک کے حفاظتی ٹیکے لگوانے والے بچوں کو ترجیح دی جائیگی جبکہ پانچ سال سے پندرہ سال تک کے سکول جانے والے بچوں کو دوسری ترجیح میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :