شاہد آفریدی اور شعیب ملک کا ڈوپ ٹیسٹ ، رپورٹ 14دن میں متوقع

ہفتہ 1 اگست 2015 08:29

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا ہے۔ ان کے علاوہ شعیب ملک سے بھی سیمپل حاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو طاقت بخشنے والی ادویات کے مضر اثرات سے بچانے اور مقابلے کو غیر جانبدار رکھنے کیلئے تمام سپورٹس گورننگ باڈیز اپنے کھلاڑیوں کے گاہے گاہے سیمپلز حاصل کرتی رہتی ہیں۔ یہ کارروائی بھی اسی سلسلے کا حصہ تھی۔ امکان ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ 14 دن کے اندر منظر عام پر آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :