لندن میں گاڑیوں کی مارکیٹ پر طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک

ہفتہ 1 اگست 2015 09:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)لندن میں گاڑیوں کی مارکیٹ پر طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیار پورٹ کے مطابق برطانوی کاونٹی ہمپشائر میں گاڑیوں کی مارکیٹ پر ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے اور متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارہ گرنے کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیارے کے ساتھ ساتھ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ طیارے گرنے کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے مارکیٹ میں کھڑی گاڑیوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے۔ حادثے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کہا جا رہا ہے کہ اس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ سعودی عرب کی بن لادن خاندان کی ملکیت ہے۔

متعلقہ عنوان :