ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان ، فی تولہ سونا 46ہزار روپے سے گھٹ کر45ہزار روپے کی سطح پر واپس آگیا

منگل 1 ستمبر 2015 09:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارحجان دیکھا گیا اور ایک تولہ سونا 46ہزار روپے سے گھٹ کر45ہزار روپے کی سطح پر واپس آگیا،پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1132ڈالر ہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور، ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 46ہزار روپے سے گھٹ کر45ہزار 950روپے ہوگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 39ہزار 385 روپے ہوگئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت640روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔