ڈاکٹر عاصم نے 8دنوں میں کرپشن کی88وارداتوں کا اعتراف کیا جس پر زرداری نے چیخنا شروع کردیا ہے،شیخ رشید ، نوازشریف کا امتحان ہے وہ کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف سٹینڈ لیتے ہیں یا نہیں،بھل صفائی کا پروگرام شروع ہوچکا ہے،بیان

منگل 1 ستمبر 2015 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے صرف8دنوں میں کرپشن کی88وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس پر آصف علی زرداری نے چیخنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے کرپشن کی جن وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اسکے زیادہ تر راستے آصف علی زرداری کی طرف جارہے ہیں۔اب نوازشریف کا امتحان ہے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف سٹینڈ لیتے ہیں یا نہیں۔بھل صفائی کا پروگرام شروع ہوچکا ہے اور نوازشریف کو اس صفائی کا اچھی طرح علم ہے