بھارتی ریاست گجرات میں فسادات اور ہنگا مے پھو ٹ پڑے،پولیس نے لوگوں کے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، گھروں میں گھس کر لو گو ں پر تشدد،شہریوں کی املا ک کو شدید نقصان پہنچانے کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں

منگل 1 ستمبر 2015 09:42

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں جاری فسادات میں پولیس گلو بٹ کے نقش قدم پر چلی نکلی پولیس نے لوگوں کے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوں کے گھروں میں گھس گئی ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ تفصیلات ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں جاری فسادات اور ہنگاموں کے دوران بھارتی پولیس کی شہریوں کی املا ک کو شدید نقصان پہنچانے کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ۔

جس میں واضح طر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس لوگوں کی کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ رہی ہے اور املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے لوگوں کے گھروں میں گھس رہی یہ جس کے بعد لاہور میں ہونے والے عوامی تحریک کے اجتماع کے دوران گلو بٹ کے کردار کی یاد تازہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بھارت میں ہونے والے احتجاج پٹیل برادری کر رہی ہے جو حکومتی پالیسیوں کی سخت مخالف ہے ۔

واقع کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے واقع کا نوٹس لے لیا اور تمام ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کر کے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعلق بھی گجرات سے ہے اور بھارت کے عام انتخابات میں نریندر مودی گجرات سے ہی کامیاب ہوئے تھے جبکہ دو دہائیاں قبل گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فسادات کا مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے ۔