لاہور، شفیق آباد میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے سٹیج ڈانسر کے والد کو قتل کر دیا

منگل 1 ستمبر 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) شفیق آباد کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے سٹیج ڈانسر کے والد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا بتایا گیا ہے کہ سبزاہ زار کی رہائشی ڈانسر سائرہ خان کے بھائی محسن کا ملزم شان عرف شانی اور شعیب عرف شعبی وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو ا جس پر معززین نے صلح کروا دی مگر ملزمان نے دل میں رنجش رکھی اور گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس پر سائرہ خان کا والدافتخار عرف کاکا خود صلح کیلئے کریم پارک چلا گیا جہاں پر ان کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر طیش میں آکر شان اور شعیب نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افتخار عرف کاکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر شفیق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔

متعلقہ عنوان :