جن سیکرٹریز کیخلاف نیب یا اینٹی کرپشن میں اختیارات کے ناجائز استعمال یامالی بے قاعدگیوں کی کوئی درخواست زیر التوا ہے عدالتوں سے ضمانتیں کروا لیں، چیف سیکرٹری کی ہدایت

منگل 1 ستمبر 2015 09:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تمام سیکریٹرز کوہدایت کی ہے کہ جس کے خلاف بھی اختیارات کے ناجائز استعمال یامالی بے قاعدگیوں کی کوئی درخواست محکمہ اینٹی کرپشن یانیب میں زیرالتواہے وہ فوری طورپرعدالتوں سے ضمانت کروالیں،یہ ہدایت پیرکے روزاپنے دفتر میں اعلی اسطح کے اجلاس میں دی جس کے بعد گریڈ18سے گریڈ 20کے 70سے زائد افسران نے ضمانتوں کے لیے عدالتوں سے رجوع کرلیاہے ذرائع کے مطابق وقت ایڈیشنل چیف سیکریٹر سبحان میمن سمیت 12افسران نے ضمانتوان کے لئے عدالتوں کے چکرکاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیف سیکریٹر سندھ صدیق میمن نے پچھلے ہفتے خود اپنی ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی ان کے خلاف سرکاری زمینوں کی الائمنٹ کاکیس سندھ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جس کی اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :