فاضل جج کی رخصت، ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت30 دن تک ملتوی،یوسف رضا گیلانی ‘ امین فہیم سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے

منگل 1 ستمبر 2015 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) ٹڈاپ سکینڈل کیس فاضل جج کی30دن کی رخصت کے باعث نیا موڑ اختیار کر گیا ہے تاہم دوبارہ سماعت 30ستمبر کو ہوگی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں ٹڈاپ کیس کی سماعت ہوئی تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے تیس ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ عدالت نے امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔