غیر قانونی اثاثہ جات ، 100 سے زائدبیوروکریٹس کابیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف، کرپٹ عناصر کی فائلیں تیار، بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے اقدامات شروع ،نیب اور دیگر اداروں نے کاروائی کا آغاز کردیا

منگل 1 ستمبر 2015 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) منی لانڈرنگ اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والے100سے زائد بیورو کریٹس کا بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں مختلف محکموں میں تعینات افسران اور اہلکاروں نے ناجائز ذرائع سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جن میں سے متعدد بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ان افسران کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کیلئے نیب اور دیگر اداروں نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلہ میں کرپٹ عناصر کی فائلیں تیار کی جارہی ہیں جنہیں بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :