کراچی ،جعلی شناختی بنا کر دینے والے مراکزکو چھاپے مار کر بند کرنیکا حکم

منگل 1 ستمبر 2015 09:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)چیئرمین نادراعثمان مبین نے پیر کے روزکراچی کے تین مراکز عائشہ منزل ،بلدیہ اورنیوکراچی پرچھاپے مارکران مراکز کوبندکرنے کاحکم دیا ہے۔ان دفاتر میں یہ شکایات چیئرمین نادراکوموصول ہوئی تھیں کہ جعلی شناختی کارڈ بناکر دیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد چیئرمین نادرانے فوری طورپرہدایت کی ہے کہ ان تینوں مراکز کوبندکیاجائے۔نادراچیئرمین نے بتایا کہ کراچی میں نادرا کے 50ملازمین کے خلاف شکایت ہے کہ وہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ہیں اس لئے ایسے ملازمین کے خلاف فوری تحقیقات کاحکم دے دیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی نادرا کے ایک منیجئرکوگرفتار کیا گیا تھا جس نے ایرانی شہریوں کوپاکستان کی شناختی کارڈ بناکردیے تھے۔

متعلقہ عنوان :