داعش کا سکے بنانے کی سرکاری جگہ پر اپنی نئی کرنسی کے آغاز کرنے کا دعویٰ

منگل 1 ستمبر 2015 09:38

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) دولت اسلامیہ گروپ نے سکے بنانے کی سرکاری جگہ پر اپنی نئی کرنسی کے آغاز کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کیلئے نائن الیون کے بعد دوسرا دھماکہ ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دستاویزی سٹائل ڈاکومنٹری میں داعش نے اپنی نئی کرنسی پیش کرتے ہوئے سکے بنانے کی سرکاری جگہ پر اپنی کرنسی کا آغاز کرنے اور اپنے سونے کے سکے پردش کرنے دعویٰ کیا ہے ویڈیو میں اس اقدام کو امریکہ سرمایہ کارانہ نظام کیلئے نائن الیون کے بعد دوسرا دھماکہ قرار دیا ویڈیو میں بڑی تعداد میں سونے کے سکے بھی دکھائی گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :