اردو زبان میں نایاب لفظوں کی الگ کتاب مرتب کی جائے،حکومت کی مقتدرہ قومی زبان کو ہدایت

پیر 14 ستمبر 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کی جانب سے قومی زبان اردو کو دفتری زبان بنانے کے احکامات کے بعد وفاقی حکومت نے مقتدرہ قومی زبان کو ہدایت کی ہے کہ اردو زبان میں نایاب لفظوں کی ایک الگ کتاب مرتب کی جائے اور پھر ان لفظوں کے متبادل لفظ جلد سے جلد ڈھونڈے جائیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان آئین و قانون کا اردو ترجمہ کرنے اور اس کی اشاعت بارے بھی حکومت کا ساتھ دیا جائے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ان دنوں مقتدرہ زبان کا کام بڑھ گیا ہے کہ ان سے وفاقی اور صوبائی حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں رابطے کئے ہیں اور تمام تر معاملات اردو میں کرنے کے لئے ان سے تعاون مانگ لیا ہے جس پر مقتدرہ نے بھی ساتھ دینے کی حامی بھر لی ہے ۔

رواں ہفتے مقتدرہ چیئرمین کئی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔