افغانستان،ڈرون حملے کے نتیجے میں افغان طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 4افراد ہلاک ،ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم کمانڈر حبیب اللہ بھی شامل ہے رپورٹ

پیر 14 ستمبر 2015 08:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)افغانستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں افغان طالبان کیاہم کمانڈر سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دریائے کابل کے ساتھ مشرقی علاقے میں ضلع لال پور میں امریکا خفیہ طیارے نے حملہ کیاڈرون طیارے کے ذریعے ایک ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈبل کیبن گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن کو مبینہ طور پر طالبان قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم کمانڈر حبیب اللہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے ضلع گومل میں ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک 15 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔خفیہ ادارے کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ عسکریت پسندوں کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ سے تھا جن کے سربراہ ملا فضل اللہ ہیں اسی گروپ نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔