پی آ ئی اے عملہ نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر مسافروں سے غیر قانو نی ٹیکس کی وصو لی شروع کر دی ، ٹیکس کے نام پر 950پچاس روپے لئے جا تے ہیں ،احتجا ج کر نے والے مسافروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا

پیر 14 ستمبر 2015 08:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء) سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ”ڈار“ ٹیکس کا نفاذ؟۔شور مچانے والے مسافروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔پی آ ئی اے کے عملہ نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر اندھیر مچا رکھی ہے کوئی پر سان حال نہیں ہے۔ سیال ائیر پورٹ پر کروڑوں رپوں روزانہ کی رشوت جمع ہو نا شروع ہو گئی ہے۔ حکومت، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان بے خبر۔

جس نے دیا اس کا بھلا، جس نے نہ دیا اس کا بھی بھلا۔سیالکوٹ ائیر پور ٹ پر ٹیکس کے نام پر 950پچاس روپے کی غیر قانونی وصولی شروع۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ سیال پر پی آئی اے حکام نے رشوت کی مد میں بیرون ملک جانے والے مسافروں سے نو سو پچاس روپے ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے جس کی بنک رسید یا پی آئی اے کی طرف سے رسید جاری نہیں کی جارہی بلکہ مسافر کی ٹکٹ پر ہی ایک ڈمی سی مہر لگا کر اس کے اوپر950پچاس روپے کی رقم پنسل سے لکھ دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

مسافروں کے استفسار پر بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹیکس”ڈار“ ٹیکس ہے۔کچھ مسافر 950روپے اداکر دیتے ہیں اور شور مچانے والے مسافروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا عملہ رشوت کے طور پر مختلف قسم کے ٹیکس آئے روز وصول کر تا رہتا ہے۔کبھی ایک سو روپے اور کبھی اسی80روپے کے حساب سے مسافروں سے وصول کیا جاتا ہے مگر کسی کو کوئی ر سید جاری نہیں کی جاتی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اس جگا ٹیکس کی مد میں 950روپے کی وصولی سمجھ سے باہر ہے۔