مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں پولیس کے داخلے کے بعد جھڑپ کی اطلاعات

پیر 14 ستمبر 2015 08:32

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں پولیس کے داخلے کے بعد جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔اسرائیل کی وائی نیٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے درجنوں اہلکار مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں زبردستی داخل ہوئے جس کے بعد فلسطینیوں نے ان پر سنگ باری کی۔خیال رہے کہ اسی قسم کی جھڑپ جولائی میں بھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

حرم الشریف اسلام میں تیسرا مقدس ترین مقام ہے جبکہ یہودیوں کے لیے بھی یہ مقدس مقام کا درجہ رکھتا ہے اور یہاں پر یہودیوں کی دو قدیم عبادت گاہیں موجود ہیں۔ حرم الشریف کے احاطے میں دو اہم مساجد ہیں۔بیت المقدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذہبی اور سیاسی تنازع کا باعث ہے اور اس حوالے سے پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔یہاں گذشتہ ہفتے اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو گ?ا تھا جب اسرائیل کے وزیرِ دفاع موشے یالون نے دو مسلم گروہوں پر پابندی لگا دی جو احاطے میں یہودیوں کے داخلے کے خلا ف تھے۔یہ افراتفری یہودیوں کے نئے سال کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہوئی ہے۔یہودیوں کے نئے سال کا آغاز اتوار کو سورج غروب ہونے کے وقت سے شروع ہو رہا ہے اور منگل کی شام تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :