عارف حمید کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد حکومت کا سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ارشد مرزا کی جگہ اچھے نیک شہرت افسر کی تلاش شروع کردی ہے ،حکومتی ذرائع

پیر 14 ستمبر 2015 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء) سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے برے دن شروع ہوگئے‘ حکومت سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کو ہٹانے میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارشد مرزا 21 گریڈ کے افسر ہیں ان کے دور میں وفاقی حکومت کو پیٹرولیم سیکٹرمیں متعدد بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

عارف حمید کو عہدے سے ہٹانے کے معاملہ میں ناکامی کے بعد وزیراعظم نواز شریف وزارت پیٹرولیم کی اعلیٰ بیورو کریسی سے سخت نالاں ہیں۔

(جاری ہے)

نااہل افسران کے باعث ایل این جی کا معاہدہ بھی طے نہیں ہوسکا۔ اب حکومت وزارت پیٹرولیم کسی اہل اور دیانتدار افسر کے سپرد کرے گی۔ خبر رساں ادارے کو حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ارشد مرزا کی جگہ اچھے نیک شہرت افسر کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ عارف حمید کے معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے بھی سخت ناراض ہیں۔ سوئی نادرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عارف حمید کو بطور ایم ڈی برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس سے حکومت کو سبکی دیکھنے کو ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :