چین نے خلا میں اپنا پہلا کمیونی کیشن سیٹلائٹ بھیج دیا

پیر 14 ستمبر 2015 08:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2015ء)چین نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑا قدم اٹھا لیا ،خلامیں اپنا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیچوآن صوبے کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ تھری بی کو راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔حکام کے مطابق بھیجا گیا سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے، یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا دوسو آٹھواں مشن ہے، جو براڈ بینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :