امریکہ نے قندوز کے ہسپتال پر بمباری کے واقعہ کو ”انسانی غلطی“ قرار دیدیا

جمعہ 27 نومبر 2015 09:20

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2015ء ) امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمپ بیل نے کہا ہے کہ افغان صوبے قندوز کے ہسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری کی وجہ ”قابل گریز انسانی غلطی“ تھی۔ واضح رہے کہ تین اکتوبر کو امریکی جہازوں نے طالبان کیخلاف آپریشن کے دوران قندوز کے ہسپتال پر بمباری کی تھی جس سے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے طبی عملہ سمیت 31 افراد ہلاک اور 28 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

عالمی سطح پر ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد امریکی صدر نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی امریکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل رچرڈ کم کررہے تھے جس میں نیٹو اور افغان حکومت کے عہدیداران بھی شامل تھے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں تمام تر ذمہ داری امریکہ کے کندھوں سے اتار کر ”انسانی غلطی“ پر ڈال دی گئی ہے۔ویڈیو نیوز کانفرنس کے ذریعے گفتگو میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمپ بیل نے کہا کہ ”یہ واقعہ قابل گریز انسانی غلطی“ کا نتیجہ ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حملے کے وقت طیارے کے عملے یا امریکی خصوصی فورسز کے زمین پر موجود کمانڈر کو کمپاوٴنڈ کے ہسپتال ہونے کی معلومات ہوں۔

متعلقہ عنوان :