قطر سے درآمد ایل این جی کی قیمت کی تفصیل منظر عام پر آگئی ، درآمد ایل این جی کی قیمت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کے 14 فیصد تک ہوگی

جمعہ 27 نومبر 2015 09:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2015ء )قطر سے درامد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں،درآمد ہونے والی ایل این جی کی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کے 14 فیصد تک ہوگی۔

(جاری ہے)

قطرسے ایل این جی کی درامد کے معاہدے کی کل مالیت 16 ارب ڈالر ہوگی،ایل این جی کی درامدی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا 13 اعشاریہ 6 فیصد سے14 فیصد تک ہوگی۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ایل این جی کی درامدی قیمت کی منظوری دینا تھی، تاہم ای سی سی نے قیمت سے متعلق معاہدہ قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو بھجوا دیا، جو اب 27 نومبر کو ای سی سی میں دوبارہ پیش ہوگا اور تب ہی اہل این جی کی درآمدی قیمت کی حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :