بھارتی وزیر داخلہ کی عامر خان پر لوک سبھا میں کڑی تنقید،ایوان مچھلی منڈی بن گیا ،عامر خان امبیڈکر سے سبق حاصل کریں جنہوں نے مشکلات کے باوجود بھارت چھوڑنے کا نہیں سوچاتھا ، راج ناتھ

جمعہ 27 نومبر 2015 09:20

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2015ء) بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا میں بھی بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا پیچھا نہ چھوڑا ،وزیرداخلہ راج ناتھ نے اسمبلی اجلاس میں انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،جس کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی لوک سبھا میں آئین میں 42 ویں ترمیم پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بات کا رخ عامر خان کی طرف کر دیا ،انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے بھی مشکلات کے باوجود بھارت چھوڑنے کا نہیں سوچاتھا ، عامر خان امبیڈکر سے سبق حاصل کریں۔

بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس ارکان نے خوب شور شرابہ کیا،اسپیکر با ر بار ارکان کو صبر اور اپنی باری کے انتظار کی اپیلیں کرتی رہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا بھارت وراثتی طور پر سیکولر ملک ہے، لیکن سیاست میں سیکولر کے لفظ کا غلط استعمال کیاجا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :