چشتیاں ،سفاک ملزمان نے 6سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا ،نعش نالے میں پھینک دی

جمعہ 27 نومبر 2015 09:16

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2015ء)چشتیاں کے گاؤں 169مراد میں سفاک ملزمان نے 6سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے اُس کی نعش نالے میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

بیان کیا جاتا ہے کہ فیصل آباد کا رہائشی محنت کش محمد شاہد مذکورہ گاؤں میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالے کی شادی پر آیا ہوا تھا کے دو روز قبل اُ س کا 6سالہ بچہ مقتول علی حسن گاؤں کی دُکان سے چیز لینے گیا تو اغواء ہو گیا ۔

دو روز بعد اُس کی نعش یونین کونسل کے دفتر 169مراد کے قریب نالے سے مل گئی ہے۔ مقتول علی حسن کے گلے میں پھندہ ڈال کر زیادتی کے بعد اُسے قتل کیا گیا ۔ ڈاہرانوالہ پولیس نے کم سن بچے کی نعش کو قبضہ میں لے کر بغرض پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاہرانوالہ پولیس نے ایک مشکوک ملزم ملک اویس کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :