دہشتگردی میں امریکی رقم استعمال ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار کا انکشاف

پیر 30 نومبر 2015 09:27

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) اسرائیلی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردی کوبڑھاوا دینے میں مغربی اور خصوصاً امریکی رقم استعمال ہورہی ہے۔اسرائیلی اخبارکے مطابق میڈیا پر فوجی مبصرکی صورت میں نظرآنیوالے امریکی جنرلزکی اکثریت اس پنٹاگان کے نظام کاحصہ ہے جس کامقصدرائے عامہ ہموار کرناہے۔

(جاری ہے)

اخبارکے مطابق پیرس حملوں کیبعدیہ بحث توکی جارہی ہے کہ داعش پرکیسے قابوپایاجائے مگریہ بات سامنے نہیں لائی جارہی ہے کہ داعش کومالی مددکرتاکون ہے اورجارج بش کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعراق پرقبضے کے بعد سے دنیامیں دہشتگردی کاگراف کس طرح تبدیل ہواہے۔

اسرائیلی کے مطابق مسلمانوں کے فرقوں پرتوفٹبال کمنٹری کی طرح مباحثے کیے جاتے ہیں مگراس دہشتگردی میں اضافے پر بات کرتے ہوئے میڈیا کے لب سل جاتے ہیں جس پر مغربی اور خصوصا امریکی رقم صرف کی جارہی ہے۔اخبارکے مطابق خود موساد کے سا بق چیف ے صرکیساتھ گیس ڈیل میں ایک ارب روپے سے زائد بٹ وریتھے مگر میڈیااس پربھی بات نہیں کرتا۔