بھارتی اداکار عامر خان کا اداکارہ میرا کو سلوک اور ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرنے پر شکریہ، خوبرو اداکارہ میرا کو جوابی ای میل میں دعوت بھی دے دی

پیر 30 نومبر 2015 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) معروف بھارتی اداکار عامر خان نے بھارت میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک اور ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرنے پر خوبرو اداکارہ میرا کو جوابی ای میل میں شکریہ کا خط تحریر کر کے بجھوا دیا ہے اور اداکارہ میرا کو دعوت بھی دے دی ہے کہ جیسے ہی بھارت میں حالات بہتر ہوئے عامر خان انہیں بھارت بلائیں گے اور انہیں اپنی ایک فلم میں اہم ترین رول بھی دیں گے ۔

اس ای میل کی وصولی کے بعد سے اداکارہ میرا خوشی سے پھولے نہیں سماتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ آنے والی ای میل اپنی تمام دوستوں کو بھی فارورڈ کی ہے ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کے مستقبل کے سہانے خواب پورے ہونے والے ہیں ۔ اداکار عامر خان نے اداکارہ کو اپنی فلم میں اہم رول ادا کرنے کے لئے دعوت نامہ تو موصول ہو گیا ہے اور یہ دعوت نامہ ای میل کے ذریعے ارسال کیا گیا ہے عامر خان نے اداکارہ میرا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور کہا ہیکہ اس وقت تو مجبوری ہے امریکہ جانے کا امکان ہے تاہم حالات بہتر ہونے پر انہیں ضرور بلوائیں گے ۔ عامر خان نے دیگر پاکستانی اداکاروں اور شوبز شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے