وزارت داخلہ کااسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے باعث آج سرکاری دفاتر میں 2بجے چھٹی کا اعلان

پیر 30 نومبر 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء ) وزارت داخلہ نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے باعث (آج)پیر کے روز سرکاری دفاتر میں چار بجے کے بجائے 2بجے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انتخابات کے روز کہیں بھی چھٹی نہیں ہو تی ، پیر کے روز عام تعطیل کا مطلب دارلحکومت کو چار روز کے لیے بند کرنا ہے ، پیر کے روز دارلحکومت کے دفاتر دو بجے بند ہوں گے جسے ووٹ کاسٹ کر نا وہ چھٹی کے بعد جا کر کاسٹ کر سکتا ہے پولنگ کا ٹائم ساڑھے پانچ بجے تک ہے ۔