نجکاری کمیشن نے برطانوی شہری کے خلاف فوجداری کیس درج کر دیا

پیر 30 نومبر 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) نجکاری کمیشن نے برطانوی شہری سید صبور رحمٰن کے خلاف 225 ملین روپے کا چیک جمع کرانے پر فوجداری شکایت درج کرا دی کیونکہ چیک ڈس آنر ہو گیا تھا میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن نے کک بیکس میں ملوث عہدیدار کو بھی بے دخل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے صبور رحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے جو کینیا کی کارگل ہولڈنگ کمپنی کا ایڈوائزر ہے جس نے ہیوی مکینکل کمپلیکس کے لئے 250 ملین روپے کی نیلامی رقوم کے طور پر پیش کی تھی تاہم نتیجے کے طور پر اس کا 225 ملین کا چیک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا تھا۔

بنک نے 21 مئی کو چیک واپس کر دیا تھا جس سے ڈیل منسوخ کر دی گئی تھی۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے ڈیل کے خاتمہ کے بعد کارگل ہولڈنگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ سٹے آرڈر حاصل کیا کورٹ نے سٹے آرڈر پر خالی کر دیا اور اسی روز نجکاری کمیشن نے ایف آئی آر درج کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبور رحمٰن لاہور میں پیدا ہوا اور اب برطانوی شہری ہے اور یہ دستاویزات نیلامی کے وقت انہوں نے جمع کروائیں

متعلقہ عنوان :