ماسکو،روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے ترکی کوروس کادشمن نمبرایک قراردیدیا

پیر 30 نومبر 2015 09:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء)روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ولادیمبرجبرنوسکیے نے ترکی کوروس کادشمن نمبرایک قراردیتے ہوئے صدرپیوٹن کومشورہ دیاہے کہ ترکی پرایٹم بم گراکراسے صفحہ ہستی سے مٹادیاجائے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی لبرڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کاکہناہے کہ نیوکلیئرحملے سے استنبول کوبہت آسانی سے تباہ کیاجاسکتاہے ،کہ استنبول کے پاس موجودابنائے (باسفورس)یہ ایک ایٹم بم گرانے سے استنبول کومٹایاجاسکتاہے ،اس سمندری راستے پربم گرنے سے 10سے15میٹربلندلہریں پیداہوں گی جس سے استنبول میں سیلاب آجائے گااوراس سے 90لاکھ افرادہلاک ہوجائیں گے