راولپنڈی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو 3 دسمبر کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار

پیر 30 نومبر 2015 09:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) راولپنڈی انتظامیہ نے پاکستان تحر یک انصاف کو 3 دسمبر کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ریلی نکالنے سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی انتظامیہ کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کی ریلی سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے اس لئے ریلی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان این اے 55 ‘ 56 اور 52 کا دورہ کرنا تھا اور اس کے لئے تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ریلی کی اجازت لینے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :