جرمنی کا دولت اسلامیہ کے خلاف ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی پر غور

پیر 30 نومبر 2015 09:30

برلن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء)جرمنی کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل فولکر ویکر نے کہاہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف فرانس کے ساتھ عسکری تعاون میں بارہ سو فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔ جنرل ویکر کے مطابق اتنے فوجی جرمن جاسوس طیاروں اور جنگی بحری جہاز پر فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن جنرل کے مطابق برلن حکومت کو پارلیمنٹ سے اجازت ملنے کے بعد اِس تعیناتی کے عملی حصے کا آغاز ہو جائے گا۔ گزشتہ جمعرات کو جرمن حکومت نے فرانس کو ٹورناڈو جاسوس طیاروں، ایک جنگی بحری جہاز اور فضا میں جنگی طیاروں میں تیل بھرنے والے جہازوں کی پیشکش تھی۔ امکاناً چار سے چھ ٹورناڈو جاسوس طیارے تعینات کیے جا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :