نیب چودھری برادران کے خلاف کرپشن تحقیقات جلد مکمل کرے گا

پیر 30 نومبر 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) چیئرمین نیب چودھری قمرالزمان چودھری نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے خلاف اڑھائی ارب کرپشن اور ناجائز اثاثہ جات کی تحقیقات 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

چودھری برادران کے خلاف 2 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات پندرہ سال پہلے مشرف دور حکومت میں شروع کی گئیں تھیں ۔

پندرہ سال گزرنے کے باوجود بھی یہ تحقیقات مکمل نہیں کی گئیں ۔ چیئرمین نیب نے اب حکم دیا ہے کہ دس سے پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات 31 دسمبر سے پہلے مکمل کر لی جائیں اور یہ ہدایات متعلقہ تحقیقاتی افسران کو ایک مراسلہ کے ذریعے دی گئی ہیں چودھری برادری پر الزام تھا کہ انہوں نے آمدن ذرائع سے بڑھ کر 2 ارب 43 کروڑ روپے کے اثاثے بنائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :