متحدہ عرب امارات ، تاریخ میں پہلی مرتبہ آج یوم شہداء منایا جائے گا

پیر 30 نومبر 2015 09:27

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات( یو اے ای) میں قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں آج ( پیر) کو یوم شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ پوری قوم اس روز شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے دوسری جانب 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن بھی منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت نے آج بروز پیر سے آئندہ ہفتے تک 5 یوم کی چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان نے 30 نومبر کو سالانہ عالم تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس روز صبح 8 بجے سے 11 بجے تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور اس کے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد دوبارہ پرچم کشائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ابوظہبی کی شہری انتظامیہ کی جانب سے 25 ہزار جھنڈے اور قمقمے لگائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :