مارٹر گولہ فائر کیے جانے پر تحقیقات ہوں گی، افغان صدر

اتوار 6 دسمبر 2015 10:03

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)افغان صدر اشرف غنی نے عہد کیا ہے کہ جمعے کے روز سید آباد ضلع میں واقع ایک مسجد کے قریب مارٹر فائر کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حکومتی دستوں کی طرف سے کیے گئے اس حملے کے نتیجے میں آٹھ شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔ غنی نے کہا کہ وہ اس حادثے پر غمگین ہیں اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ صوبہ وردک کے جس علاقے میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، وہاں طالبان باغی بڑٰی تعداد میں فعال ہیں۔