کوئٹہ،ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،3دہشتگرد ہلاک

اتوار 6 دسمبر 2015 09:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)کوئٹہ کے بادینی لنک روڈ پر ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے،دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے،ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا