حکومت کا مشرف دور میں برطرف کیے گئے 10ہزار ریلوے ملازمین کی بحالی کا فیصلہ

اتوار 6 دسمبر 2015 09:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)حکومت نے سابق صدر پرویزمشرف کے دور میں برطرف کیے گئے 10ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی نگرانی میں کمیٹی قائم کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت کے دوران 2000 سے 2008 تک ریلوے سے معمولی غلطیوں پربرطرف کیے جانے والے چھوٹے تمام 10ہزارملازمین کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کو ایک دوغیر حاضریوں سمیت چھوٹے چھوٹے الزامات ساتھ برطرف کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں ان چھوٹے ملازمین کو مالی مراعات بھی نہیں دی گئی تھیں۔اس کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ان کی بحالی کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جن چھوٹے ملازمین کو بغیر ٹھوس وجوہ کے برطرف کیا گیا تھا انھیں مراعات کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :