نوشہرہ،بیٹی کے رشتہ سے انکار پر بھتیجوں کا مدرسے کے مہتمم پر تشدد اور فائرنگ ،مفتی صفدر حقانی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا

اتوار 6 دسمبر 2015 09:58

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء ) نوشہرہ کلاں کے علاقے پیرسباق میں بیٹی کارشتہ دینے سے انکار پر بھتیجوں نے مسلح ہوکر مدرسے کے مہتمم پر تشدد اور فائرنگ کردی شدید تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں مفتی صفدر حقانی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا نوشہرہ کلاں کے علاقے پیرسباق میں مدرسہ تدریس القرآن کے مہتمم مفتی صفدر حقانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شدید زخمی حالت میں پولیس اور میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھتیجے نے ان کی عالم دین بیٹی کا رشتہ مانگا جس پر میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی عالمہ ہے اور میں ان کا رشتہ عالم دین نوجوان سے کرانے کا خواہشمند ہوں اس لئے آپ کو رشتہ نہیں دے سکتا اس دوران میں نماز عصر ادا کرکے مدرسہ سے نکل کر اپنے گھرجارہا تھا کہ اس دوران میرے بھتیجوں نے مسلح ہوکر مجھ کر فائرنگ کردی اور لاٹھیوں سے تشددکانشانہ بنایا تشدد کے باعث مفتی صفدر حقانی کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی اور فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوگیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں تشویشناک حالت میں داخل کردیاگیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :