لبنان میں خود کش دھماکا، تین ہلاک

اتوار 6 دسمبر 2015 10:04

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2015ء)لبنان میں ایک مشتبہ اسلام پسند جنگجو کے گھر پر چھاپے کے دوران تین افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جب سکیورٹی فورسز نے طرابلس میں واقع ایک گھر کا محاصرہ کیا تو مشتبہ جنگجو نے خود کش دھماکا کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ اور اس کے کبنے کے دو افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ بیروت کے ایک رہائشی علاقے میں داعش کی طرف سے حملے کے بعد لبنانی فورسز نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس خونریز حملے میں چوالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :