حیدر آباد ٹاؤن،امام مسجد کی جنونی اہلیہ نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 25 دسمبر 2015 08:50

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء) امام مسجد کی جنونی اہلیہ نے کمرے میں بند ہو کر اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو تیز دھار چھری سے ذبحہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی چک 93شمالی کے غلام رضا کی بیوی مسماةثمینہ یاسمین نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنی چھ ماہ کی بیٹی تحریمہ بی بی کو دودھ پلا رہی تھی کہ اس دوران اچانک اس نے تیز دھار چھری اٹھا کر اپنی معصوم بیٹی کے گلے پر چلا دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی،تھانہ جھال چکیاں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عارف چیمہ کے مطابق ملزمہ ثمینہ کو حراست میں لے کر اس سے آلہ قتل چھری برآمد کرنے کے بعد اس کے خلاف قتل کے الزام میں اس کے خاوند غلام رضا کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر لیا ہے ،ملزمہ کا خاوند مقامی مسجد میں امامت کرتا ہے ،اور ابتدائی طور پر معلوم ہواہے کہ ملزمہ پر جنات کا سایہ ہے اور وہ انتہائی جنونی ہے جس نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیامعصو م مقتولہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔