مودی، پیوٹن ملاقات، روس،بھارت میں16سمجھوتوں پردستخط ،روس بھارت میں6نئے جوہری پلانٹس لگائے گا

جمعہ 25 دسمبر 2015 08:55

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء)روس اوربھارت کے درمیان16سمجھوتوں پردستخط ہوگئے ہیں،روس بھارت میں6نئے جوہری پلانٹس لگائے گا،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورروسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ماسکومیں ملاقات کے بعد16سمجھوں پردستخط کئے گئے ،مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدرپیوٹن نے کہاکہ براہموس میزائل بنانے میں بھارت کے ساتھ کامیاب تعاون رہا،بھارت میں6نئے جوہری پلانٹس لگائیں گے ،بھارت کے ساتھ جنگی جہازاورٹرانسپورٹ طیارے بنانے کی پلاننگ بھی کررہے ہیں ،معاہدے کے تحت روسی ہیلی کاپٹرکاموف226بھارت میں تیارکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ روس اوربھارت کانیشنل انویسٹمنٹ انفراسٹرکچرفنڈبنانے پراتفاق ہواہے ۔بھارتی وزیراعظم نے روسی صدرکودورہ بھارت کی دعوت بھی دی