جہانگیر خان ترین نے ایک ریڑھی بان سے مونگ پھلی کے پانچ دانے کھاکر پانچ ہزار روپے کا نوٹ دیدیا، ریڑھی بان تکتا رہ گیا

جمعہ 25 دسمبر 2015 08:47

اسلام آباد/لادھراں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء) لودھراں کے حلقہ این اے 154سے کامیاب قرارپانیوالے جہانگیر خان ترین نے ایک ریڑھی بان سے مونگ پھلی کے گنے ہوئے پانچ دانے کھاکر پانچ ہزار روپے کا نوٹ یعنی فی دانہ ایک ہزار روپے تھمادیئے ،ریڑھی بان تکتا رہ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154سے کامیابی کی خوشی میں جب جہانگیر خان ترین جیت کا جشن منانے کے لیے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پہنچے جہاں اْنہوں نے کارکنان کو جیت کی مبارکباد دی ، جیت کی خوشی میں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کو مونگ پھلی ملی تو جہانگیر ترین کا جی بھی للچایا، جہانگیر ترین کے ریڑھی کے قریب آتے ہی مونگ پھلی بیچنے والے کی چاندی کر دی اور مونگ پھلی کے پانچ دانوں کے بدلے خوشی خوشی پانچ ہزار روپے کا نوٹ تھمادیا اور آگے بڑھ گئے جسے پی ٹی آئی کارکنان دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے

متعلقہ عنوان :