عید میلاد النبیﷺ: برطانوی مسلمانوں نے راہگیروں میں ہزاروں پھول بانٹے

جمعہ 25 دسمبر 2015 08:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء)اسلام، محبت اور امن کا دین ہے، دونوں جہانوں کے لئے رحمت، حضرت محمدﷺ، کے یوم ولادت پر برطانوی مسلمانوں نے راہگیروں میں ہزاروں پھول بانٹے۔ لندن میں مسلمان شہریوں نے عید میلاد النبیﷺکی خوشیوں میں دیگر کمیونٹیز کے لوگوں کو بھی شامل کیا۔

(جاری ہے)

جارج سٹریٹ کے باہر کھڑے ہو کر راہگیروں میں گلاب کے پھول اور کارڈ بانٹے، محبت اور امن کے اس پیغام کو سب نے بخوشی قبول کیا۔ پھول بانٹنے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے۔ مسلم کمیونٹی کے اس گروپ نے ایک ہزار سے زائد پھول لوگوں میں بانٹے، اس سے پہلے نیو یارک سٹی میں بھی نوجوانوں کے ایک گروپ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر راہگیروں میں پھول تقسیم کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :