ادارہ نیب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے ،قمرزمان چوہدری ،نیب نے ملک بھر میں 10000 ہزار سے زائدکریکٹربلڈنگ سوسائٹیزقائم کر دی ہیں جوکرپشن کے خاتمے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، سی بی ایس ممبران میں ایک لاکھ سے زائد اساتذہ،طلباء و طالبات بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی آگاہی مہم کا ہراول دستہ ہیں،نیب اور یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط سے ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی، چیئرمین نیب
جمعہ 25 دسمبر 2015 08:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ادارہ نیب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے ۔ نیب نے ملک بھر میں 10000 ہزار سے زائدکریکٹربلڈنگ سوسائٹیزقائم کر دی ہیں جوکرپشن کے خاتمے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم متعارف کر وادیا گیا ہے جو کہ پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید سسٹم ہے جس سے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
سی بی ایس ممبران میں ایک لاکھ سے زائد اساتذہ،طلباء و طالبات بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی آگاہی مہم کا ہراول دستہ ہیں ، نیب اور یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط سے ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
قومی احتساب بیورو(نیب) نے گزشتہ سال عوام سے لوٹے گئے ساڑھے چار ارب روپے وصول کئے ،اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی 265 بلین روپے کی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں، نیب نے 22 ارب روپے کے مضاربہ سکینڈل کے ملزموں کی جائیداد ضبطگی کے علاوہ ایک ارب 73 کروڑ روپے وصول کئے کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے ۔
نیب کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس سے ترقی اور قانون کی حکمرانی کا عمل متاثر ہوتا ہے، اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوتا ہے ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 1999ء میں قومی احتساب بیورو (نیب) کا انسداد بدعنوانی کے اعلی ادارے کے طور پر قیام عمل میں لایا گیا اور اسے آگاہی اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے بدعنوانی ختم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جامع قومی انسداد بدعنوانی لائحہ عمل وضع کیا ہے۔ نیب کو 2014ء میں 40 ہزار 77 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 2013ء میں 19900 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2013ء کے مقابلے میں 2014ء میں نیب کو دگنا شکایات موصول ہوئیں۔ یہ لوگوں کا نیب پر اعتماد کا اظہار ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے 2014ء کے دوران 585 انکوائریاں، 188 انوسٹی گیشنز مکمل کیں جبکہ 2013ء کے دوران 243 انکوائریاں اور 129 انوسٹی گیشنز مکمل کی گئیں۔ اسی طرح 2014ء میں احتساب عدالتوں میں 208 مقدمات دائر کئے گئے جبکہ 2013ء میں 135 مقدمات دائر کئے گئے تھے۔احتساب عدالتوں میں نیب کی کامیابی کی شرح تقریبا ستر فیصد ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈکس میں پاکستان 175 ویں نمبر سے 126 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور پاکستان نے یہ پوزیشن نیب کی کوششوں سے حاصل کی ہے۔ نیب نے 22 ارب روپے کے مضاربہ سکینڈل میں222 ریفرنس دائر کئے ہیں، مضاربہ سکینڈل کے ملزموں کی جائیداد اور گاڑیوں کے علاوہ ایک ارب 73 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں۔ نیب نے اس مقدمے میں 32 ملزموں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ نیب نے رینٹل پاور منصوبوں کے مقدمات میں متعلقہ احتساب عدالتوں میں 8 ریفرنس دائر کئے ہیں۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے مدت کا تعین کیا ہے اور کسی مقدمے کو شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، تفتیش اور احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکرنے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نیب کی تفتیش کے معیار میں بہتری لانے اور انوسٹی گیشن افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جزوی مقداری گریڈنگ سسٹم کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔ نیب نے کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا نے کیلئے ان کو چار درجوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 100 سے 200 ملین روپے کے مقدمات کو عام جبکہ 500 سے 1000 ملین روپے کے مقدمات کو کمپلیکس اور ہزار ملین روپے سے زائد کے مقدمات کو میگامقدمات قرار دیا جائے گا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمے سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاء کی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نیب نے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایس ای سی پی سے ملکر مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نیب اور ایس ای سی پی کے اعلیٰ افسران شامل ہونگے اور یہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایس ای سی پی کی طرف سے نیب کو بھیجے گئے بدعنوانی کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے کام کرے گی۔ نیب نے نوجوانوں کو کرپشن کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ایچ ای سی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں نوجوانوں میں کرپشن کیخلاف آگاہی فراہم کرنے کیلئے نیب اور ایچ ای سی کے تعاون سے کردار سازی کی 10 ہزار 30 انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ نیب نے وزارت قانون و انصاف کو تجویز دی ہے کہ بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت وسل بلوئنگ پروٹیکشن ایکٹ ملک کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف وسل بلوئنگ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے چکے ہیں اسے مزید ضروری کارروائی کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ نیب کے نئے بھرتی ہونے والے 110 تفتیشی افسران کو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔ نیب راولپنڈی بیورو میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے ۔ نیب ملیشیا کی انسداد بدعنوانی کی اکیڈمی کی طرز پر نیب افسران کی تربیت کیلئے نیب انسداد بدعنوانی اکیڈمی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرننس پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ نیب ملک بھر میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آگاہی اور قانون پر عملدرآمد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب کو امید ہے کہ سول سوسائٹی، میڈیا، نظم و نسق کے بنیادی ڈھانچہ کے نظام میں پائیدار تبدیلیوں، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے کرپشن ہونے سے پہلے اسے روکا جا سکتا ہے۔ نیب بلاامتیاز پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے اپنے قومی فرض پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 25 دسمبر 2015 کی مزید خبریں
-
محمد حفیظ نے فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکا ر کر دیا، پروفیسر نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگا ہ کر دیا،ون ڈ ے کپتان اظہر علی نے بھی ان کا ساتھ دیا اور کیمپ میں ... مزید
-
عامر کی مخالفت کرنے والے کرکٹرز سے بات کی جائے گی ، شہریار خان ، اس مسئلے پر پہلے بھی سب سے بات کرچکے اب دوبارہ کریں گے ، ان کے نہ ماننے کی صورت میں دیکھا جائے گا کہ ان کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ... مزید
-
محمد عامر کی مخالفت : سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ سینئرز کرکٹر حفیظ ، اظہر اور مصباح الحق پر برس پڑے
-
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے این اوسی جاری کر دیئے،کھلاڑیوں شکیب الحسن، مشفق الرحیم، تمیم اقبال اور مستفیض الرحمان پاکستان سپر لیگ کھیل سکتے ہیں ، ملکی مفاد ... مزید
-
نواب ثنا اللہ زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیر اعلی منتخب ،حلف اُٹھا لیا،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربناناہماری اولین ترجیح ہے،کسی نے امن وامان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کی کوشش کی توان ... مزید
-
ادارہ نیب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے ،قمرزمان چوہدری ،نیب نے ملک بھر میں 10000 ہزار سے زائدکریکٹربلڈنگ سوسائٹیزقائم کر دی ہیں ... مزید
-
”تبدیلی یا نام درستگی “عام آدمی کے تصدیق شدہ فارم ” نادرا نے قبول“ کرنے شروع کر دئیے ،جس شخص نے اپنا نام تبدیل یا درست کروانا ہوگا وہ 20 روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر کے ساتھ مقامی نادرا آفس کو دیگا ... مزید
-
جہانگیر خان ترین نے ایک ریڑھی بان سے مونگ پھلی کے پانچ دانے کھاکر پانچ ہزار روپے کا نوٹ دیدیا، ریڑھی بان تکتا رہ گیا
-
مارگلہ پہاڑیوں پر پہلی بار چیتے بھی نظر آنے لگے،علاقے شدید خو ف وہراس
-
گوجرخان میں چپس کے پیکٹ سے نکلنے والی انسانی انگلی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع
-
حیدر آباد ٹاؤن،امام مسجد کی جنونی اہلیہ نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا139واں یوم پیدائش آ ج جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا
-
گلو کاراکرام راہی کے والد طویل علیل کے بعد انتقال کر گئے
-
مودی، پیوٹن ملاقات، روس،بھارت میں16سمجھوتوں پردستخط ،روس بھارت میں6نئے جوہری پلانٹس لگائے گا
-
سال2015 کے دوران دس لاکھ سے زیادہ مہاجرین اور تارکین وطن یورپ پہنچے ہیں،یو این ایچ سی آر/آئی او ایم
-
عید میلاد النبیﷺ: برطانوی مسلمانوں نے راہگیروں میں ہزاروں پھول بانٹے
-
داعش نے عراقی حسینہ کو اغواء کرنے کی دھمکی دیدی
-
مودی نے ایک بار پھر بھارتیوں کو شرمندہ کر دیا، بھارتی وزیر اعظم روس میں بھارتی ترانے کے دوران کھڑے رہنے کی بجائے آگے چل پڑے، میزبان کہنی سے پکڑ کر واپس لائے اور پروٹوکول کے آداب بتائے
-
امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تیز ہواؤں ، بگولوں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک ، نظام زندگی شدید متاثر
-
نابینا افراد کیلئے انوکھی موبائل اپلیکیشن تیار
-
دو مسلم ممالک میں کھلے عام کرسمس منانے پر پابندی عائد، کھلے عام تقریبات سے مسلمانوں کے عقائد کو نقصان پہنچ سکتا ہے ،، برونائی دارالاسلام ، صومالیہ، کرسمس اور نیو ائر کی تقریبات مسلمانوں کے عقائد ... مزید
-
کیرالہ کے گورنر کو تاخیر پر آئرپورٹ پہنچنے پر پائلٹ نے جہاز پر سوار ہونے سے معذرت کر لی،آپ گورنر ہیں تو ہونگے !!۔۔چیف جسٹس رہ چکے ہیں !! یہ بھی اچھی بات ہے۔۔۔لیکن آپ کے انتظار میں جہاز نہیں رْکے گا پائلٹ ... مزید
-
وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہوکر آئین کی حکمرانی کا اصول پامال کردیا، آصف زرداری،پیپلزپارٹی آئین کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، پارٹی مسیحی برادری کو برابر کا شہری سمجھتی ہے،قائد اعظم کے یوم پیدائش ... مزید
-
رینجرز اختیارات کے معاملہ پر سندھ اور وفاق میں کھینچا تانی، وزیراعظم کا مداخلت کا فیصلہ
-
حکومت تمام اقلیتوں کو حاصل حقوق اور ان کے استحقاقات کا تحفظ جاری رکھے گی، نواز شریف،قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے روز اول سے ہی واشگاف الفاظ میں پاکستان میں رہنے والوں کیلئے مذہب، پیشہ ... مزید
-
کراچی میں وی آئی پی پروٹول کی نذر ہونیوالی بسمہ کے واقعہ نے قوم کو سانحہ پشاور کی طرح متحد کر دیا ہے ،عوام وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے،عمران خان ،خیبر پختونخوا میں آج کے بعد وی آئی پرٹوکول نظام ... مزید
-
پاکستان نے مسلح افواج، پیرا ملٹری فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں سے دہشت گر دی کیخلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پرویز رشید ، اب ہمیں دہشت گردوں کی ... مزید
-
جشن عید میلاد البنیٰ لاہور میں بھی انتہائی عقیدت واحترام سے منا یا گیا،ملک کی سلامتی ، ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں
-
صوبے میں وی آئی پیز کیلئے کوئی روٹ نہیں لگایا جائے گا،مشتاق احمد غنی
-
ریحام نے مجھ پر حملہ کیا، زندگی کو خطرہ تھا،اعجاز رحمان، برطانوی عدالت میں مجھے تشدد پسند شوہر ثابت کرنے کیلئے ریحام خان نے طے شدہ منصوبے کے تحت مجھ پر حملہ کردیا تھا،انگلینڈ میں آج بھی ریحام بچوں ... مزید
-
ریحام نے میرے شوہر سے متعلق جھوٹی باتیں مشہور کیں،ڈاکٹر سماویہ اعجاز،اعجاز انتہائی نرم مزاج اور کشادہ دل ہیں مجھے کبھی پڑھائی سے نہیں روکا، مار کٹائی ان کی طبیعت کا خاصا ہی نہیں، ریحام خان جاہلوں ... مزید
-
بہتر معیار تعلیم سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے، نوبل انعام یافتہ ملا لہ یوسفزئی، پاکستان سمیت دنیا بھر کو دہشتگردی انتہا پسندی بد امنی اور شر انگیزی سے پاک بنا نے کے لیے آپریشن ... مزید
-
”ساتواں این ایف سی ایوارڈ“، پنجاب سے ٹیکنیکل ممبر کا نام نہ آنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ،وفاق اور صوبوں کے درمیان شیئرنگ فارمولے کے حوالے 6 ماہ کے دوران ایک میٹنگ بھی نہ ہو سکی
-
تاشفین اور رضوان کا رابطہ آ ن لائن ہوا ، کسی جہادی تنظیم سے تعلق ثابت نہیں ہوا،امریکی حکام
-
2 سابق جرنیلوں کے درمیان اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے،مشرف نے خود ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ، کیانی ملزم نہیں بن سکتے وہ عدالت میں صفائی دے سکتے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم کی رائے
-
انڈونیشیا نے پاکستان سمیت 84 ممالک کے شہریوں کو بنا ویزے کے داخلے کی اجازت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.