کیرالہ کے گورنر کو تاخیر پر آئرپورٹ پہنچنے پر پائلٹ نے جہاز پر سوار ہونے سے معذرت کر لی،آپ گورنر ہیں تو ہونگے !!۔۔چیف جسٹس رہ چکے ہیں !! یہ بھی اچھی بات ہے۔۔۔لیکن آپ کے انتظار میں جہاز نہیں رْکے گا پائلٹ کا موقف

جمعہ 25 دسمبر 2015 09:01

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء ) کیرالہ کے گورنر کو تاخیر پر آئرپورٹ پہنچنے پر پائلٹ نے جہاز پر سوار ہونے سے معذرت کر لی پائلٹ نے کہا کہ آپ گورنر ہیں تو ہونگے !!۔۔چیف جسٹس رہ چکے ہیں !! یہ بھی اچھی بات ہے۔۔۔لیکن آپ کے انتظار میں جہاز نہیں رْکے گا۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ائیر انڈیا کے پائلٹ نے تاخیر سے آنے والے کیرالہ کے گورنر کو چھوڑکر ہی طیارہ اڑا دیا ،رپورٹس کے مطابق سیڑھی ہٹا ئے جانے کے بعدجب جہاز کو رن وے کی طرف لے جایا جارہا تھا تو ایسے میں شور مچا کر جہاز کو روکا گیا کہ گورنر صاحب آگئے ،ایسے میں بھارت کی سرکاری ائیر لائن ، ائیرانڈیا کے پائلٹ نے نا انکے عہدے کا خیال کیا نا ہی انکی حیثیت کو خاطر میں لیا،۔

اور طیارہ واپس لے جا کر انھیں بٹھانے سے سے صاف انکار کر دیا،پی سداشیوم کیرالہ کے گورنر ہی نہیں بلکہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں جنھیں کیرلا کے شہر کوچی سے ریاستی دارالحکومت ترواننتپورم جانا تھا لیکن وہ ائیرپورٹ فلائٹ سے صرف دس منٹ پہلے پہنچے تھے ۔

متعلقہ عنوان :