مودی نے ایک بار پھر بھارتیوں کو شرمندہ کر دیا، بھارتی وزیر اعظم روس میں بھارتی ترانے کے دوران کھڑے رہنے کی بجائے آگے چل پڑے، میزبان کہنی سے پکڑ کر واپس لائے اور پروٹوکول کے آداب بتائے

جمعہ 25 دسمبر 2015 08:57

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء) سیلفی کنگ نریندر مودی ماسکو کے بنے مہمان تو خوشی میں بھول گئے بھارتی ترانے کے آداب۔ اپنی ہی دھن میں مست مودی میزبان کو چھوڑ کر آگے چلتے گئے۔ صورتحال دیکھ کر روسی میزبان حیران رہ گئے۔ آگے بڑھ کر پردھان منتری کی کہنی پکڑی اور واپس پیچھے لا کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے سفارتی آداب سے نا آشنائی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی۔کبھی وہ اوباما کے گلے لگ گئے تو کبھی کیمرے کے سامنے سے زکر برگ کو پیچھے دھکیلتے دکھائی دئیے۔ بھارتی وزیراعظم سیلفی لینے کے بھی شوقین ہیں۔ چینی وزیراعظم اور دبئی کے شیخوں کے ساتھ بھی اپنی تصویریں آپ ہی کھینچتے رہے۔