گلو کاراکرام راہی کے والد طویل علیل کے بعد انتقال کر گئے

جمعہ 25 دسمبر 2015 08:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2015ء)نامور گلو کاراکرام راہی کے والدمحترم گذشتہ روز طویل علیل کے بعد انتقال کر گئے اس موقع پر شوبز سے وابستہ فنکاروں، اداکاروں اور گلوکاروں نے ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا اوربتایا کہ متقی بہت اچھے اورنیک انسان تھے ، قریبی ذرائع کے مطابق اکرام راہی کے والد محترم کی تدفین آبائی گاوٴں میں کی گئی ہے، جس میں رشتہ داروں کے علاوہ شوبز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متقی کیلئے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔