مشیر خارجہ سعودی،ایران تنازعہ اور پاک بھارت تعلقات پر منگل کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے،حکومت آزادی رائے پر پابندی لگا رہی ہے،ٹی وی اینکرز کو جرمانے کئے گئے، شفقت محمود،حکومت پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی،شیریں مزاری،اقتصادی راہداری پر حکومت یکطرفہ کام کررہی ہے،بلوچستان اور کے پی کے کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا گلگت بلتستان کے بھی تحفظات ہیں،شازیہ مری،حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے تو جمہوریت مضبوط ہو گی، ہمارا کریمنل جسٹس سسٹم نیشنل ایکشن پلان سے مطابقت نہیں رکھتا،عارف علوی ، کراچی میں آج بھی دہشتگرد موجود ہیں نیشنل ایکشن پلان فعال نہیں،شیخ صلاح الدین،قومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پر بحث،اجلاس پیر تک ملتوی
ہفتہ 9 جنوری 2016 09:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین اویس خان لغاری نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ منگل کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سعودی ایران تنازعہ اور پاکستان بھارت تعلقات پر ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ حکومت آزادی رائے پر پابندی لگا رہی ہے۔
گزشتہ روز حکومت نے پیمرا کو ہدایات جاری کی ہے کہ ٹی وی اینکرز دیگر لوگ ایران سعودی عرب معاملے پر حد میں رہ کر بات چیت کریں اس حوالے سے متعدد اینکرز کو جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ ایوان میں مسلسل ایک ہفتہ سے مشیر خارجہ سے ایران سعودی عرب تنازعہ اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
موجودہ حکومت پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ہے اس پر ممبر قومی اسمبلی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین اویس لغاری نے ایوان کو بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز منگل کو خارجہ امور کی کمیٹی کو ایران سعودی عرب تنازع کے حوالے سے پاکستان کے کردار اور پاکستان بھارت کے تعلقات پر ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے صدر پاکستان کے ایوان سے خطاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی خطاب زمینی حقائق کے منافی تھا قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی بری جا رہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمیٹی میں سائبر کرائم بل کی کاپیاں تقسیم کروائے بغیر پاس کروا دیا گیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر حکومت یکطرفہ کام کر رہی ہے۔ بلوچستان اور کے پی کے کی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے بھی پاک چین اقتصاداری راہداری پر تحفظات ہیں۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی کمی وفاقی حکومت کے رویہ کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کی جانب سے خط لکھنے کے باوجود سی سی آئی کی میٹنگ 11 ماہ سے نہیں بلائی رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے صدارتی خطاب پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے تو جمہوریت مضبوط ہو گی۔ ہمارا کریمنل جسٹس سسٹم نیشنل ایکشن پلان سے مطابقت نہیں رکھتا۔ خدشہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام نہ ہو جائے کیونکہ ہمارے ہاں انصاف کا نظام موجود نہیں ہے۔ ولی خان بابر کے تمام گواہان کو قتل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایان علی کی 50 پیشیاں ہونے کے باوجود فرد جرم عائد نہیں کی گئی حکومت نے 200 دن سے سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے ایوان میں پہلی تقریر کے دوران 200 ارب روپے سوئس بنکوں سے لانے کا اعلان کیا تھا۔ اڑھائی سال میں اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے مقامی سرمایہ کاری میں بھی کمی آتی جا رہی ہے ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کراچی میں جرائم کے اضافے پر فوج کی مدد کا کہا تھا کیونکہ ہمارا بھی دہشتگردی کے خلاف آپریشن کا مطالبہ تھا جب ہم لوگ جرائم کے خلاف ایف آئی آر کٹواتے ہیں تو ہماری شنوائی نہیں ہوتی ہے کراچی میں آج بھی دہشتگرد موجود ہیں نیشنل ایکشن پلان فعال طور پر نہیں چلایا جا رہا ہے۔ کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا۔ بھارتی وزیراعظم کی مثال ناراض پھپھو جیسی ہے۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے مردم شماری بہت ضروری ہے ہمیں مزید صوبوں کی ضرورت ہے کراچی کی ایک کروڑ کی آبادی ہے پوری دنیا میں 50 لاکھ آبادی کے صوبے ہیں۔ شیر اکبر خان نے کہا کہ آئین کی بالادستی میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا راز ہے لیکن پاکستان میں نہ تو قانون اور نہ ہی آئین ہے ایوان صدر کے اخراجات بادشاہوں جیسے ہیں ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں 12 سے 25 ارب روپے سالانہ کرپشن ہو رہی ہے حکومت کالا باغ منصوبے کو متنازعہ بنا رہی ہے اسپیکر نے شیریں مزاری سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کورم کی نشاندہی نہ کیا کریں اور یہ ہماری پارلیمانی روایات کے برعکس ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 9 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
پنجاب کے 36اضلاع میں منتخب بلدیاتی ارکان کا پاورز ڈیلیگیشن کے بغیرحلف اٹھانے انکار
-
چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
سندھ میں پیپلزپارٹی کے 8 سالہ دور اقتدار میں سرکاری محکموں میں 216 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
-
وفاقی حکومت جن آٹھ صنعتی زونزکو راہداری منصوبے کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ صوبائی حکومت کے اپنے منصوبے اور پہلے سے کام جاری ہے،پرویز خٹک،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دس جنوری کو بلوچستان ... مزید
-
اینکرپرسن غریدہ فاروقی کی بھاوج انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں، شوہر کیخلاف بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست
-
انٹر بینک مارکیٹ میں لے ڈالر ایک با ر پھر105روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے اپنی قدر گنوا بیٹھا
-
سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ رن وے کے پا س اچا نک ما دہ ہر ن نکل آئی،ایئر پورٹ انتظا میہ نے شکار کر لیا
-
فیصل آباد سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ سے میاں بیوی گرفتا ، دو کروڑ مالیت کی منشیات برآ مد
-
زونگ کی اپنے صارفین کیلئے نئی ”ٹیکس فری“ آفر متعارف
-
قاہرہ کے ایک مقامی ہوٹل میں 3حملہ آوروں کی فائرنگ،سیکورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سے، 2حملہ آورہلاک ہوگئے
-
افغان فورسز کا13صوبوں میں مشترکہ آپریشن،میں 60 طالبان جنگجو ہلاک ا ور 14 زخمی کرنے کا دعوی
-
رجب طیب اردگان پر تنقید ،ترکی میں ایرانی سفیر کی طلبی شدید احتجاج ریکار ڈ کرایا گیا
-
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرار داد کی منظوری دے دی ،پیانگ یانگ سے تمام جوہری سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ
-
بھارت اور فرانس نے ریاست راجستھان میں آٹھ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا
-
سعودیہ ،ایران جنگ کی باتیں کرنے والوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،سعودی نائب ولی عہد،سعودیہ،ایران جنگ ایک تباہی کا آغاز ہوگی،ریاض اس جنگ کی اجازت نہیں دیگا،شہزادہ محمد بن سلمان
-
بولیویا میں ڈرائیورز کی ہڑتال ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں
-
یمن حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا،اقوام متحدہ کی یمنی حکومت کے فیصلے کی مذمت اور واپس لینے کا مطالبہ
-
امریکہ نے حزب اللہ کے معاونت کار پر پابندیاں عائد کر دیں، امریکا نے سنہ 1995ء میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا عزم،اجلاس میں خطے میں دہشتگردی اور سیکیورٹی صورتحال اور بھارت میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا ... مزید
-
ڈی ایچ اے لاہور میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے حوالے، سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی بھی شامل تفتیش
-
پاکستان سعودی،ایران معاملے کو مزید تناؤ کا شکار ہونے سے بچائے، عمران خان، شیخ نمر کی پھانسی کے بعد ایران میں غم و غصے کی لہر تھی ، ایران نے دس دن میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالوں کے نام دینے ... مزید
-
عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ، الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کافیصلہ
-
کرپشن کے خلاف مہم تیز کی جائے،چیئرمین نیب کی ہدایات
-
شمالی وزیرستان ،تحصیل دتہ خیل میں فضائی کارروائی ، 38 دہشت گرد ہلاک،پانچ زخمی
-
احسن اقبال اقتصادی راہداری منصوبہ پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام،وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی کے پی کے کے بعد بلوچستان کی سیاسی قیادت کو دوسرے روز میں بھی مطمئن نہ کر سکے،اقتصادی راہداری ... مزید
-
بدعنوانی اور مالی غبن کیخلاف جدوجہد ، پاکستان کا عالمی گروپ کا ممبر بننے کا فیصلہ
-
سانحہ سمجھوتہ ایکسریکس کی طرح پٹھان کوٹ حملہ بھی ” را“کی ہی کارستانی ہے ، رحمان ملک،بھارت کے پاس ایسی کو نسی ٹیکنالوجی ہے کہ اسے پونے تین منٹ کے اندر یہ پتہ چل جاتاہے واقعہ میں پاکستان ملوث ہے ، ... مزید
-
ڈاکٹر عاصم کیس:مفرور ملزموں کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم،وسیم اختر ،انیس قائم خانی،سلیم شہزاد اور قادر پٹیل کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،ملزم ٹی وی چینلز پر آرہے ،آپ کہتے ہیں نہیں ملے،تفتیشی ... مزید
-
این اے122 میں ووٹوں کی منتقلی کیس:جہانگیر ترین کی تنقید پر الیکشن کمشنر برہم ،نیپالی وفد سے ملاقات کی اور باہر قیامت برپا کر دی گئی،سردار رضا خان،95 فیصد کیسز میں تاخیر وکلاء کرتے ہیں اور الزامات ہم ... مزید
-
مشیر خارجہ سعودی،ایران تنازعہ اور پاک بھارت تعلقات پر منگل کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے،حکومت آزادی رائے پر پابندی لگا رہی ہے،ٹی وی اینکرز کو جرمانے کئے گئے، شفقت محمود،حکومت پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت ... مزید
-
پاکستان دو طرفہ مذاکرات میں پیشرفت کیلئے اپنی سرزمین پر دہشتگردی کو پنپنے سے روکے‘ بھارت ، ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں بھارتی وزیر مملکت قانون و انصاف ڈی وی سادانندا
-
پاکستان کا شمالی کوریا کے جوہری تجربے سے متعلق رپورٹس پرگہری تشویش کااظہار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی چین سمیت دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت،سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکورٹی اور ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا جس ... مزید
-
لاہور، آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا
-
تلور کا شکار شروع
-
سعودی وزیردفاع کی قیادت میں شاہی وفد کی آج اسلام آباد آمد کی اطلاعات،سعودی وفدپاکستانی قیادت سے سعودی، ایران تنازعے اور سعودی قیادت میں تشکیل پانے والے 34 ملکی اتحاد پر تبادلہ خیال کرے گا،وفد کے ... مزید
-
سعودی عرب اورایران میں تصادم نہیں ہوناچاہئے ،معاملے کے حل کیلئے اسلامی ممالک سے رابطے میں ہیں ،خواجہ آصف ،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے ،پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے بعد ہی بات ہوگی،نجی ٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.