یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات میں اضافہ
ملک کی ایک مسجد میں امام کی جانب سے مسلمان بچوں کو نماز سکھانے پر نیا تنازع پیدا ہو گیا ،ملک بھر کے میڈ یا میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں جا پہنچا
پیر 2 جنوری 2017 11:15
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء)یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات کے بعد ملک کی ایک مسجد میں امام کی جانب سے مسلمان بچوں کو نماز سکھانے پر نیا تنازع پیدا ہو گیا ،ملک بھر کے میڈ یا میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں جا پہنچا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پر حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دارالحکومت کے علاقے اوویر جیسل میں قائم مسجد گلزار مدینہ میں ایک امام مسجد کو بچوں کو اسلامی طریقے کے مطابق نماز سکھاتے اور انہیں رکوع اور سجدہ کرانے کی تربیت دے رہے ہیں۔
مسجد میں بچوں کو با جماعت نماز ادا کرنے کا طریقہ سکھانے پربچوں کے والدین میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔(جاری ہے)
بعض والدین نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ہالینڈ کی مقامی انتظامیہ تک مسجد میں نماز سکھانے کے واقعے کی اطلاع پہنچی جس کے بعد مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی اسے خوب اچھالا اور اب معاملہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ہالیند میں مسلمان اقلیت کی تعداد پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے اور ملک میں کئی جگہ پر مساجد بھی قائم ہیں۔
ان میں مسجد گلزار مدینہ مسلمانوں کا اہم مرکز سمجھی جاتی ہے۔ کئی سخت گیر مسلمان مبلغین اس مسجد کا دورہ کرتے ہیں۔ پاکستانی مبلغ مرحوم شاہ احمد نورانی کے صاحبزادے علامہ انس نورانی صدیقی بھی مسجد گلزار مدینہ کا دورہ کرچکے ہیں۔مولانا طاہر وحید حسین نورانی اس مسجد کے امام ہیں۔ ویڈیو میں انہی کو بچوں کو نماز کا طریقہ سکھاتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں اور بچیوں کی الگ الگ صفیں بنائی گئی ہیں۔ ان کے پیچھے ان کی خاتون معلمہ بھی دیکھی جاسکتی ہیں جو بچوں کو بتاتی ہیں کہ انہیں با جماعت نماز کیسے ادا کرنی ہے۔ رکوع اور سجدہ کیسے کرنا ہے۔ سجدے کی حالت میں پیشانی کو زمین پر ٹکانا اور ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر بچھانا ہے۔مولانا طاہر کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان بچے نے ان سے اسلامی طریقے کے مطابق نماز سکھانے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے مسلمان بچوں کو نماز سکھانے کا پروگرام بنایا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 2 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
امیر جماعت اسلامی کی معروف عالم دین مفتی اشرف چانڈیوں کے انتقال پر ان کے ورثاسے تعزیت
-
نواں کوٹ ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل
-
خانیوال:نابالغ بچوں کی شادی کی کوشش ناکام،والدین گرفتار
-
لاہور: بولی کمیٹی کے ذریعے کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث حافظ برادران کے خلاف کمیٹی متاثرین نے تھانہ سبزہ زار کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ
-
جاوید ہاشمی نے اس زمانے میں کیوں راز چھپائے رکھے ، اب کیوں راز افشاں کررہے ہیں ،مولابخش چانڈیو
-
راولپنڈی اسلام آباد کے میٹرو بس سٹیشن جیب کتروں کے لئے آسان اہداف بن گئے
-
نئے سال کاپہلاروز سرکاری ملازمین کے لئے بھاری پڑگیا
-
خاتون کا لیگی رہنما پرزیادتی کا الزام،پولیس نے مرکزی گرفتار کرلیا
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے رہے گا ،محکمہ موسمیات
-
مجھے شیطان نظر آرہا ہے، جہاز میں سوار تمام افراد مر جائیں گے
-
امریکہ سے بے دخل ہونے والے 35روسی سفارتی اہلکار ماسکو روانہ
-
سعودی حکومت کی ایران کو حج 1438ھ کے انتظامات پر بات چیت کے لئے دعوت دیدی
-
ریوڈی جنیرو: مسلح شخص کی سال نو تقریب میں اپنے ہی گھر پر فائرنگ
-
ہریانہ : مودی کے حامی نے وزیراعلیٰ اروند کیچروال کو جوتا مار دیا ،بال بال بچ گئے
-
ایران کا اے ٹی آر طیارے خریدنے کا اعلان
-
نائٹ کلب پر حملہ کے مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے،طیب اردوان
-
مشرقی افریقی ملک میں وزیر ماحولیات کو گولی مار کر قتل کردیا گیا
-
یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات میں اضافہ
-
شائننگ انڈیا ، دلت خاتون ہسپتال کے ٹوائلٹ میں بچے کی پیدائش پر مجبور
-
سلامتی کونسل نے پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کر کے بھارت کے عزائم خاک میں ملا دیئے،دفتر خارجہ
-
جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں، اور ان کے الزامات جھوٹ پلس ہیں، عمران خان
-
جسٹس ثاقب نثارکی بطورچیف جسٹس تقرری سینئرترین جج اورآئین پاکستان کے تحت ہوئی، خواجہ آصف
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے پہلے روز مثبت سفارتی پیش رفت کا آغاز
-
قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دیاجارہاہے، نظام صلاة جلد نافذ کیاجائے گا، سردار محمد یوسف
-
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے ،عمرہ بھی کریں گئے
-
پاکستان نے ذمے عالمی مالیاتی اداروں کوآئندہ 18ماہ کے دوران 11ارب 50کروڑڈالرزقرض کی ادائیگیاں کر کرنی ہیں ،رپورٹ
-
بے پناہ اختیارات کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان بے بس
-
متعدد بارز کے عہدیدار، سینئر وکلاء پاکستان مسلم لیگ میں شامل،دیگر جماعتیں انشاء اللہ ہم سے اتحاد کریں گی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
-
آئندہ چند ہفتوں میں چائنیز سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے پشاور آئیں گے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
-
بھارت علاج کیلئے جانیوالی حیدرآباد کی خاتون کااپنی کمسن بیٹی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی جیل میں 4سال سے قید ہونے کاانکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.