میکسیکو ، خاتون نرس کے بھیس میں امریکی قونصلر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے شخص کی تلاش جاری

پیر 9 جنوری 2017 13:57

میکسیکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء) میکسیکو کے حکام اس مسلح شخص کے تعاقب میں ہیں جس نے خاتون نرس کا بھیس بدل کر گوادل جارہ کے شہر میں ایک امریکی قونصلر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔ گوا دل جارہ میں امریکی قونصلیٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں نیلے لباس پہنے اور وگ پہنے شوٹر کو دکھایا گیا ہے اور جمعہ کو شام چھ بج کر بیس منٹ پر سنٹر کے گیراج کے باہر انتظار کر رہا ہے وہ اپنی بندوق اٹھاتا ہے اور بھاگنے سے قبل کار پر فائرنگ کرتا ہے ۔

فائرنگ سے کار ونڈر پر گولی کے نشان پڑ گئے۔جب امریکی قونصلر اپنے دروازے کو کول رہا ہے ۔ مختلف کیمروں کی شوٹنگ ویڈیو سے قبل لمحات میں امریکی عہدیدار شارٹس ٹراؤزر ٹی شرٹ میں دکھایا گیا ہے اور آٹو میٹڈسیشن سے پارکنگ ٹکٹ نکال رہا ہے مسلم شخص ان کا پیچھا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے مطابق یہ ایک براہ راست حملہ تھا یہ بات جیسکو اٹارنی جنرل ایڈورڈ رمیریز نے بتائی ۔

انہوں نے کہاکہ مسلح شخص ایک وگ اور بلیو نرس یونیفارم پہنے ہوئے تھا ۔ امریکی عہدیدار مستحکم حالت میں ہیں اور وہ قونصلیٹ میں ویزا درخواستوں گزاروں کا انٹرویو کرتا ہے یہ بات اٹارنی جنرل نے بتائی ۔امریکی عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ عہدیدار ویزا قونصل ہے تاہم حملے کے پیھچے ابھی تک کوئی محرکات بیان نہیں کئے گئے ۔گوا دل جارہ کی مغربی شہر تشدد کی لہر میں ہے اور اس کے پیچھے حالیہ برسوں میں طاقتور جالیسکو نیوجنریشن ڈرگ کارٹیل ملوث ہے ۔امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے حملہ آٰور شوئٹر کی اطلاع دینے والے کے لئے بیس ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے رپورٹوں میں کہا گیاہے کہ ماضی میں بھی امریکی عہدیداروں میکسیکو میں حملے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :